کنٹرول لائن: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بھارتی فوج نے کچھ روز وقفہ کے بعد جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبر کے قریب خنجر سب سیکٹر میں آر پی جی راکٹ اور ایل جی فائر کئے۔ پاک فوج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ برس کے اختتام سے پہلے ہی کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شدید کر دیا تھا جس کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔