• news

میلان ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا

میلان (آن لائن) میلان ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے ٹرپل سیون سے پرندہ ٹکرا گیا۔ طیارے میں ایک سو پچیس مسافر سوار تھے۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ پاکستان سے میلان آنے والی پرواز پی کے 777 کی لینڈنگ کے دوران طیارے کی دم سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ریڈار کو نقصان پہنچا۔ طیارے میں ایک سو پچیس مسافر تھے۔ پائلٹ نے طیارہ کو بحفاظت میلان ائیرپورٹ پر اتار لیا جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ حادثہ کے بعد میلان میں موجود پی آئی اے انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور انجینئرز کی مدد سے طیارے کے ریڈار کی مرمت کا کام شروع کردیا۔ تین گھنٹے کی ناکامی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فلائٹ کی منسوخی کا اعلان کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن