• news

عمر کوٹ کی ہندو لڑکی شانتی دیوی نے سندھ پولیس میں شمولیت اختیار کرلی

عمر کوٹ (صباح نیوز)سندھ کے ضلع عمر کوٹ کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے ہندو رائے چند کی بیٹی شانتی دیوی نے سندھ پولیس میں بطور لیڈی کانسٹیبل شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر سینئر افسران نے نو عمر لڑکی کا شاندار استقبال اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے اعزاز میں رکھی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے سے تعلق رکھنے والی پہلی ہندو لڑکی ہے جس نے پولیس فورس جوائن کی ہے۔ بطور پولیس افسر میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے کام کروں گی۔

ای پیپر-دی نیشن