نوشہرہ: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، فائرنگ سے ماں اور 2جوان بیٹے جاں بحق
نوشہرہ (اے این این+آن لائن ) نوشہرہ میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ¾ مشتعل افراد نے فائرنگ کرکے ماں کو 2 بیٹوں سمیت قتل اور 4کو زخمی کردیا ¾ زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کردیاگیا ¾ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق نوشہرہ کے علاقے ڈاگ بے سود میں بچوں کے درمیان کرکٹ کھیلتے ہوئے لڑائی ہو گئی تو صلح کے لئے آنے والے بڑے بھی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے۔ کھلاڑیوں کی زبانیتکرار کے بعد ہاتھاپائی میں چھ کھلاڑی معمولی زخمی ہوگئے جن کی ہسپتال میں عیادت کرنے کے بعد مسماة بادامہ بی بی ، اسکا 22 سالہ بیٹا اظہار علی اور 20 سالہ بیٹا فیاض علی وغیرہ واپس آرہے تھے کہ مشتعل ملزمان سہیل خان،کشورخان، عالمزیب، شاہ رخ خان اور بعثت خان وغیرہ نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں بادامہ بی بی، اظہار علی اور فیاض علی شدید زخمی ہوگئے۔ بعدازاں وہ ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ سٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ پبی میںمقتولین کے چچا گل مست کی مدعیت میں پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ایک زخمی ملزم سہیل خان کو گرفتارکرلیا۔ دریں اثناءایک ہی گھر سے ماں اور دو جوان سالہ بیٹوں کے جنازے نکلے تو کہرام مچ گیا گاﺅں اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔