ڈاکوئوں نے شہریوں سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا، 4 گاڑیاں، 10 موٹر سائیکل چوری
لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ چور 4 گاڑیاں اور 10 موٹر سائیکلیں لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے کاہنہ میں نصیر اور اس کی فیملی سے 7لاکھ 65ہزار، گارڈن ٹاؤن میں شہزاد اور اس کی فیملی سے 5لاکھ 67ہزار، گلشن اقبال میں جمیل اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 12ہزار، نصیر آباد میں اختر اوراس کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی، زیورات اورموبائل فون لوٹ لیا، لوہاری گیٹ میں افضل سے 5لاکھ اور موبائل فون، نیوانارکلی میں شاہد سے 4لاکھ 23ہزار، سمن آباد میں بلال اور اس کے دوست امجد سے 4 لاکھ اور2 موبائل فون ، شاہدرہ ٹاؤن میں عابد سے 1لاکھ89 ہزار اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں مکرم سے 34 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس میں ایک گھر سے 8 لاکھ جبکہ شفیق آباد میں ایک دکان سے 4 لاکھ کی نقدی اوردیگر سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے ستوکتلہ میں سے کامران، سندر سے عبد اللطیف، مسلم ٹائون سے منیر، اقبال ٹائون سے حنیف کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹائون میں سے عبدالماجد، کوٹ لکھپت میں نور، جوہر ٹائون میں سرور، پرانی انارکلی میں زبیر، باغبانپورہ میں جمیل، اسلام پورہ میں وقاص، ساندہ میں سے سلطان، شاہدرہ ٹائون میں خالد، وحدت کالونی میں ذیشان، مسلم ٹائون میں حسن کی موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور روڈ کی آبادی ہائوسنگ کالونی میں ڈاکوئوں نے عبدالغفار کے گھر میں داخل ہوکر 10 لاکھ کے زیورات، ایک لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔