سی آئی اے نے راجیو گاندھی کے قتل سے 5 برس قبل حملے کا امکان ظاہر کر دیا تھا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سی آئی اے نے سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل سے 5برس پہلے ہی اپنی ایک رپورٹ میں بتا دیا تھا کہ راجیو گاندھی کو وزارت عظمیٰ میں ان کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی قتل کیا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں سی آئی اے کی جو رپورٹیں ڈی کلاسیفائی ہوئی ہیں ان میں سے ایک کے مطابق سی آئی اے نے خبردار کیا تھا کہ راجیو گاندھی کو قتل کیا جا سکتا ہے۔ راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991ء کو تامل ناڈو میں ایک جلسے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ سی آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی قیادت میں اچانک تبدیلی آ سکتی ہے۔