ڈی آئی خان: بچیوں سے زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بی بی سی اردو) خیبر پی کے کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کم سن بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کا گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم اس سے پہلے اسی طرح کی وارداتیں کر چکا تھا اور یہ تیسری واردات تھی۔ دو روز پہلے ظفر آباد کالونی میں رشتہ داروں کے ہاں شادی کی تقریب میں جانے والی ساڑھے پانچ سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی۔ بچی کی تلاش کے دوران اس بچی کے چچا زاد بھائی محمد بلال پر شک گزرا تو اس سے پوچھ گچھ شروع کی گئی اور محمد بلال نے تھوڑی دیر بعد سب کچھ اگل دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد بلال نے سال 2014 میں بھی ساڑھے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔