13 سالہ بچے سے جبری مشقت لینے والا ہوٹل مالک گرفتار‘ مقدمہ درج
رحیم یارخان (صبا ح نےوز) ڈی ایس پی سٹی سرکل رحیم یارخان کا ہوٹل پر کامیاب چھاپہ، 13 سالہ بچے سے جبری مشقت لینے والا ہوٹل مالک گرفتارجبکہ بچے کو بازیاب کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل مسعود احمد نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوٹ سمابہ کے علاقہ میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کر چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالک صغیر احمد کو حراست میں لے لیا جبکہ جبری مشقت کے شکار تیرہ سالہ بچے عادل کو بازیاب کر لیا گیا۔ بعدازاں پولیس نے حراست میں لئے جانے والے ہوٹل مالک کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
جبری مشقت