• news

چین: نئے سال کی تقریبات کا دوسرا روز‘ لاکھوں افراد نے سیاحتی مقام کا رُخ کر لیا

بیجنگ (آئی این پی) چین کے نئے سال کی تقریبات کے دوسرے روز لاکھوں افراد نے گھروں سے نکل کر سیاحتی مقامات کا رُخ کیا، بیشتر افراد نئے سال کی تقریبات اپنی فیملیز اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے، موسم بہار کی سالانہ تقریبات چین کے ٹرانسپورٹ نظام کیلئے اہم مسئلہ بن جاتی ہیں کیونکہ کروڑوں افراد ملک کے اندر ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے سفر کرتے ہیں جبکہ بیرون ملک سے بھی چینیوں کی بڑی تعداد اپنے وطن آنا چاہتی ہے لیکن چین میں یہ تقریبات جہاں آمدورفت میں مسائل پیدا کرتی ہیں وہاں اس سے نمٹنے کیلئے چینی ٹیکنیکل کمپنیوں نے کام شروع کر دیا ہے اور انہوں نے بیرون ملک مقیم چینیوں کی ملک میں آمد اور اندرون ملک سفر کیلئے کئی آسانیاں پیدا کر دی ہیں ، نئے سال کی تقریبات جنہیں چن ین کہا جاتا ہے ہفتہ سے شروع ہو گئی ہیں اور یہ چالیس روز تک جاری رہیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق 2.98ارب افراد ان تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں عارضی نقل مکانی کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہو گا۔
چینی نیا سال

ای پیپر-دی نیشن