مالدیپ حکومت سابق وزیر دفاع کرنل ناظم کو فوری رہا کرے: اقوام متحدہ
مالے (آن لائن) اقوام متحدہ کے جنگی قیدیوں کے حوالے سے ورکنگ گروپ نے مالدیپ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیر دفاعکرنل(ر) محمد ناظم کو فوری طور پر رہا کرے جن کو حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ورکنگ گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ کرنل ناظم پر لگائے گئے الزامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے قوانین ان الزامات کے تحت کسی بھی فرد پر اس کی آزادی کو سلب کرنے کی اجازت نہیں۔