• news

نیب سیاسی ڈرامے بازی بند کرے‘ ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دے: سعید غنی

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی خراب صحت پر سخت تشویش ہے ۔ نیب سیاسی ڈرامے بازی بند کر کے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت دے ۔ نیب میں ہمت ہے تو پنجاب کا رخ کر کے دکھائے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش ہے ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے ۔ سینیٹر سعید غنی نے کہاکہ نیب سیاسی ڈرامے بازی بند کرے کیونکہ ڈاکٹر عاصم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اگر نیب میں ہمت ہے تو پنجاب کا رخ کر کے دکھائے۔
سعید غنی

ای پیپر-دی نیشن