• news

یوم یکجہتی کشمیر‘ دینی سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع

اسلام آباد (آئی این پی) دینی سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے تحت آئندہ ہفتے یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 2017کو منانے کیلئے وسیع پیمانے پر تیاریاں شروع کردی گئی ،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانو ں میں مشترکہ قراردادیں بھی آئیں گی اور پاکستان کے تمام پارلیمانی جماعتوںکی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ان کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، ملک میں اس یوم کو پورے جوش و خروش سے منانے کیلئے بڑے دینی جماعتوں جماعت اسلامی پاکستان،جمعیت علماءاسلام (ف)، دفاع پاکستان کونسل، حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے تحت تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں سمیت تمام تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹرز میں بڑی بڑی ریلیاں اور جلسے جلوس اور مظاہرے ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملک میں 5فروری یوم اظہار یکجہتی کشمیر اس موقع پر آرہا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد انتہا پر پہنچ چکا ہے، سینکڑوں بشمول بچوں کی پیلٹ گن کے استعمال کے ذریعے بینائی چھن لی گئی ہے اور آٹھ جولائی 2016 سے اس ظلم و تشدد کی نئی لہر کے ذریعے بھارتی افواج 150کشمیریوں کو شہید ہزاروں کو زخمی کرچکی ہے اور ان زخمیوں کو مطلوبہ علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو بھی ناممکن بنایا جا رہا ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر

ای پیپر-دی نیشن