مصر: فوج کا وسطی‘ شمالی سینا میں آپریشن‘ 20 دہشتگرد مارے گئے
قاہرہ (اے پی پی) مصری فوج نے وسطی اور شمالی سینا میں آپریشنز کے دوران 20 دہشتگردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی اور شمالی سینا میں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کئے گئے جس میں 20 دہشتگردوں ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے 24 ٹھکانوں‘ ایندھن‘ گولہ بارود اور گاڑیوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
مصر/ آپریشن