• news

پختون دھرتی کو مزید میدان جنگ بنانے کی اجازت نہیں دینگے: میاں افتخار

سوات (نامہ نگار) اے این پی کے رہنما میاں افتخار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختون دھرتی کو مزید میدان جنگ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستان میں ہمیشہ عالمی طاقتوں کے مفاد میں پالیسی بنائی گئی۔ عالمی قوتوں کی آپس کی جنگ میں پختونوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ بدقسمتی سے ملکی مفاد کی بجائے بڑی قوتوں کے مفاد میں پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جس کا خمیازہ پاکستانیوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
رہنما اے این پی

ای پیپر-دی نیشن