::بھارت:دھند کے باعث30 گاڑیاں ٹکرا گئیں،ایک شخص ہلاک،28 زخمی
جے پور (آن لائن) بھارت کی جے پور آگرہ ہائی وے پر دھند کے باعث 30 گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے باعث ایک شخص ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔ بھارتی حکام کے مطابق بھارت کے بیشتر علاقے دھندکی لپیٹ میں ہیں گزشتہ روز دھند کے باعث نئی دہلی اور دیگر علاقوں سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا وہیں ٹرین سروس بھی معطل کی گئی اس دوران جے پور آگرہ ہائی وے پر حادثہ رونما ہوا جس میں 30 گاڑیاں بیک وقت ٹکرا گئیں جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوئے جن میں 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارت/ گاڑیاں