ملائیشیا: لاپتہ کشتی کا ملبہ مل گیا، 3 چینی سیاح ہلاک، 22 کو بچا لیا
کوالالمپور (بی بی سی+ اے ایف پی) ملائشیا میں بحری امور کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاپتہ ہونے والی کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 3 چینی سیاح ہلاک اور 22 افراد کو بچا لیا گیا، 6 لاپتہ ہیں۔ ملائشیا کے ساحلی علاقے سے لاپتہ ہونے کے 24 گھنٹے بعد ملبہ مل گیا۔ یہ کشتی ہفتے کے روز مشرقی صوبے صباح سے نکلی تھی جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ علاقے میں موسم خراب وجہ بنا۔ یہ حادثہ ایک ایسے وقت ہوا جب چین کے نئے قمری سال کے آغاز پر ہفتے بھر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔ ملائشیا میں آباد بہت سے چینی نژاد لوگ بھی سال نو کی یہ تقریب مناتے ہیں۔ کٹمارا نامی مذکورہ کشتی ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق نو بجے کوٹا کندالو سے چلی تھی اور سیاحت کے لیے معروف جزیرے پلاو¿ مینگلوم کی طرف جا رہی تھی۔ یہ جزیرہ شہر سے تقریباً 60 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ بچائے جانے والوں میں 20 چینی سیاح، 3 رکنی عملے میں سے 2 ارکان شامل ہیں۔ طوفانی لہروں سے کشتی ٹوٹ گئی تھی۔
چینی سیاح ہلاک