گوجرانوالہ : بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی‘ باپ چار کمسن بچوں سمیت جاں بحق‘ ماں زخمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گوندلانوالہ مےں بوسےدہ مکان کی چھت گرنے کے باعث محنت کش چار بچوں سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ،جبکہ بےوی شدےد زخمی ہوگئی ، رےسکےو اہلکاروں نے نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دےا ۔تفصےلات کے مطابق نواحی گاﺅں گوندلانوالہ کا رہائشی چالےس سالہ رےڑھی بان تاج دےن اپنے بےوی بچوں کے ہمراہ گھر مےں سو رہا تھا کہ سحری کے وقت اسکے بوسےدہ مکان کی چھت اچانک گر گئی جسکے نتےجے مےں تمام افراد ملبے تلے دب گئے تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے رےسکےو اہلکاروں اور مقامی افراد نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوجانےوالے تاج دےن اسکے دس سالہ بےٹے احد، سات سالہ فہد، پانچ سالہ سحر اور تےن سالہ مدےحہ کی نعشوں اور محنت کش کی بےوی عظمیٰ کو شدےد زخمی حالت مےں نکال لےا ، جبکہ زخمی خاتون کو تشوےشناک حالت مےں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی اور نعشوں کو ضروری کاروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا گےا ،جہاں پر عظمیٰ کی حالت تسلی بخش بےان کی جارہی ہے ۔ اس افسوسناک واقعہ بارے علم ہونے پر متوفےان کے عزےزو اقارب اور محلے دار بھی ہسپتال پہنچ گئے ، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے باپ بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقہ بھر میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گوندلانوالہ متوقع آمد کے ییش نظرٹاﺅن عملہ صفائی میں مصروف ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر توفیق بٹ ایم پی اے چھت گرنے کا حادثہ کے بعد گوندلانوالہ پہنچ گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی سی گوجرانوالہ، عامرجان اور یوسی چیئرمین حاجی شعیب بٹ بھی تھے، انہوں نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ بعد ازاں جاں بحق ہونےوالے اےک ہی خاندان کے پانچ افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، اکٹھے جنازے اٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا ، جنازے سے قبل مضروب عظمیٰ بی بی کو خاوند اور بچوں کا آخری دےدار بھی کرواےا ۔ نماز جنازہ کی ادائےگی کے بعد محنت کش اور بچوں کو سپرد خاک کر دےا گےا ۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد ک جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ، افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
گوجرانوالہ/ چھت