کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ‘ عوام کو سہولتوں کی فراہمی میں تاخیر قبول نہیں : شہبازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزےراعلیٰ شہباز شرےف کی زیرصدارت اجلاس مےں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2016-17 پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزےراعلیٰ نے ترقےاتی فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال ہر قےمت پر ےقےنی بنانے کی ہداےت کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے بروقت اور شفاف استعمال سے ہی عوام ترقےاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفےد ہوں گے۔ پنجاب مےں رواں مالی سال کیلئے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ تعلیم، صحت، زراعت، واٹر سیکٹر اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے اربوں روپے کے مزےد وسائل فراہم کرےںگے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کےلئے فنڈز مےں کوئی کمی نہےں آنے دےںگے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری تمام منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے محنت، عزم اور جذبے کےساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے کسان پیکیج کے باعث کاشتکاروں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل رہا ہے اور فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ زیر کاشت رقبے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کھاد پر دی جانے والی سبسڈی بحال کر کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ۔ کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے کیا جائے گا، محکمہ زراعت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر کاشتکاروں کی رجسٹریشن کریں گی اور اس ضمن میں خصوصی سنٹرز بھی بنائے جائیں گے ۔کاشتکاروں کو ملنے والی اربوں روپے کی سبسڈی براہ راست خصوصی کسان کارڈ کے ذریعے انہیں ٹرانسفر کی جائے گی۔ جعلی اور غیر معیار زرعی ادویات تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔ صوبے سے جعلی و غیر معیاری زرعی ادویات کا مکروہ دھندہ ہر صورت ختم کرایا جائے گا۔ وزےراعلیٰ کی زےر صدارت اجلاس میں ڈائرےکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لےفٹےننٹ جنرل محمد افضل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس مےں فرنٹےئر ورکس آرگنائزےشن کے تعاون سے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے اور دےگر منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ کے منصوبے کی تکمےل سے معاشی و سماجی سرگرمےوں مےں اضافہ ہوگا۔ پبلک پرائےوےٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب حکومت اور اےف ڈبلےو او کا ےہ بہت بڑا پراجےکٹ ہے۔ ”خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام“کے حوالے سے قائم صوبائی سٹےرنگ کمےٹی کے اجلاس میں ”خادم پنجاب چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام“ کی منظوری دی گئی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں چائلڈ نیوٹریشن اینڈ سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام کا آغاز کیا جائے گا اور اس پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار پنجاب کے دےگر اضلاع تک پھےلاےا جائے گا۔ صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر تیزی سے پیش رفت کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے صحت کو مزید بااختیار بنانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالو ںمیں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے اور صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔