• news

حافظ سعید کی نظربندی امریکہ اور بھارت کی کامیابی یا پاکستان کی ناکامی

اسلام آباد (نیشن رپورٹ، شفقت علی) امیر جماعة الدعوة حافظ سعید کی گھر پر نظربندی کو امریکہ اور بھارت کی کامیابی اور پاکستان کی سفارتی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت نے ممبئی حملوں کے بعد سے حافظ سعید کو ”موسٹ وانٹڈ“ کی فہرست میں ڈال رکھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پریشر بڑھا کر بھارت اپنے تائیں کی حد تک کامیاب ہوا ہے۔ تاہم جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے حکومت پاکستان کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی اشاروں پر امریکی حکومت کی ہر ٹھیک غلط بات مان رہے جو بحیثیت قوم پاکستانیوں کیلئے نیک شگون نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر حافظ سعید پر کوئی مقدمہ ہے یا انہوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے تو اس حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لوٹے جائیں۔ بلا جواز یا غیر ملکی آقاﺅں کی خوشنودی کیلئے ایسے اقدامات کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی۔
نظربندی بھارت، امریکہ

ای پیپر-دی نیشن