• news

پاکستان نے ساﺅتھ ایشین سپیکرز کانفرنس میں شرکت کی بھارتی دعوت ٹھکرا دی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے ساﺅتھ ایشین سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کی دعوت ٹھکرا دی۔ واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ اور انٹرپارلیمانی یونین کے زیراہتمام 18، 19 فروری کو سپیکرز کانفرنس اندور میں ہو رہی ہے جس میں شرکت کے لئے بھارتی حکومت نے دعوت نامہ پاکستان اور میانمار کو بھجوایا تھا مگر دونوں ملکوں نے یہ دعوت مسترد کر دی بھارتی وزارت خارجہ کے ذرائع نے نئی دہلی میں بتایا کہ پاکستان اور میانمار نے سپیکرز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ واضح رہے اس کانفرنس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سپیکر حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ 2015ءمیں بھارت نے اسلام آباد میں ہونے والے دولت مشترکہ پارلیمانی یونین کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
بھارتی دعوت ٹھکرا دی

ای پیپر-دی نیشن