• news

شریف خاندان نے 45 سال کا حساب جمع کرا دیا، عمران مقابلہ کریں، پاکستان کیساتھ دشمنی نہ کریں: مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی+ صباح نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے اٹک جیل میں لیے اسحاق ڈار کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، تحریک انصاف گڑھے مردے باہرنکال کہ جشن مناناچاہتی ہے،عمران خان کے ہرالزام کا ثبوتوں کے ذریعے سامناکیاہے، سپریم کورٹ کے باہر صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا1.2ارب روپے کے حوالے سے حدیبیہ پیپرملز نے قرض کی تمام رقم واپس کی، تحریک انصاف کی سیاست پاکستان کے بنیادی مسائل کے لئے نہیں بلکہ وزیر اعظم کے خاندان کی کردار کشی ہے، ان کی توپوں کا رخ پہلے نوازشریف پھرمریم نواز اور اب اسحاق ڈارکی طرف ہے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا عمران خان کے ہرالزام کا ثبوتوں کے ذریعے سامناکیاہے،اسحاق ڈار نے خودکہا کہ یہ بیان غیرقانونی ہے،عمران خان کو اپنے کالے دھن کا پیسہ سفیدکرنے پر بھی شرمندگی نہیں،تحریک انصاف لوگوںکے ذہنوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔پاناما کیس میں پی ٹی آئی کو شکست ہوچکی ، وہ جھوٹے الزامات لگا کرکیس کوسہارا دے رہے ہیں، عمران خان کو اپنے کالے دھن کا پیسہ سفید کرنے پر بھی شرمندگی نہیں۔ جہانگیر ترین اور عمران خان خود اعترافی بیان دے چکے ہیں، پارلیمنٹ کے سامنے قبریں کھودنے والے اب بھی قبریں کھود رہے ہیں، ان بچاروں پرترس آتا ہے،یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا عمران خان نے کل جلسی میں پانامہ پیپرز بیچنے کی کوشش کی،عمران خان کی جلسیوں سے ثابت ہوتاہے ان کے پانامہ پیپرز مسترد ہوچکے ہیں،امریکی ویزے بندکرنے کے حوالے سے عمران خان کابیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں ڈاکٹر مصدق ملک اور دانیال عزیز نے کہا پی ٹی آئی کا معاملہ چوری اور پھرسینہ زوری کا ہے ، عمران خان کوجھوٹ بول کرپھرشرم بھی نہیں آتی،ان کو اپنے گردونواح میں دیکھ کر بات کرنی چاہیے آئندہ چند روز میں معاملات واضح ہوجائیں گے،اسحاق ڈار کے حوالے سے تین بارٹرائل ہوچکاہے،ہماری تین نسلوں کا ٹرائل ہوگا تو دونسلوں کا جواب آپ کو بھی دیناپڑے گا،ہم ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس لڑ رہے ہیں ،عمران خان صاحب غلط بیانیوں پر آپ پکڑے گئے ہیں،اب آپ کو تلاشی دینی ہوگی، صباح نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے شریف خاندان نے 45 سال کا حساب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ کہنوازشریف کا موقف تبدیل نہیں ہوا سپریم کورٹ میں دستاویزات ان کے موقف کی روشنی میں جمع کرائے گئے ہیں،پتہ نہیں عمران خان کن خوابوں اورخیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں،عمران خان نواز شریف سے سیاست میں مقابلہ کریں پاکستان کے ساتھ دشمنی نہ کریں ، طلال چو دھری نے کہا ہے عمرن خان کو منہ کھر کی بیماری ہے جو منہ میں آتا ہے بول دیتے ہیں، عمران خان اسمبلی سے تنخواہ سال کی لیتے ہیں اور آتے ایک بھی دن نہیں۔ کیا آپ مسلم لیگ (ن) کے شیروںسے ڈر رہے ہو ۔عمران خان سن لیں وہ جس انداز میں بات کریں گے جواب بھی اسی انداز میں دیا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن)

ای پیپر-دی نیشن