• news

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی: نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں ہونے سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگی، اس کے نتیجے میں رواں برس ہی دو بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد یقینی ہوگی۔ سیکورٹی میں حکوت، پاک فوج اور تمام ادارے مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان سپر لیگ نجم سیٹھی نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے گولڈن سپانسر ہوم ایج کے سی ای او رفیق پارسا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم چاہ رہے ہیں کہ فیکا کو بھی شامل کریں۔ آئی سی سی کے بورڈ ممبر جائلز کلارک لاہور کا دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے ہیں۔ جائلز کلارک پی سی بی اور حکومت کی طرف سے سیکیورٹی اقدامات کرنے پر بہت مطمئن ہوئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن