• news

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کر دئیے گئے ہیں۔ فاضل عدالت نے آصف ہاشمی کو 4 فروری کو ہر صورت گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم نے کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے مطابق آ صف ہا شمی کے خلاف 9اپریل 2016ء کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا گیا۔ فاضل عدالت میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم آصف ہاشمی کئی برس سے روپوش ہے اور شامل تفتیش نہیں ہورہا۔ سماعت کے بعد جو ڈیشل مجسٹریٹ نے آصف ہاشمی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جا ری کر تے ہوئے انہیں 4 فروری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن