راولپنڈی: بچی کو آگ لگانے کا نوٹس چیف جسٹس نے آر پی او راولپنڈی سے 48 گھنٹے میں رپورٹ مانگ لی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے راولپنڈی کے علاقے میں 9سالہ بچی کو آگ لگانے کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے 48گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ ترجمان کے مطابق ایک روز قبل راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 9سالہ بچی ارم کو پٹرول پھینک کر آگ لگا ئی گئی تھی جس کے نتیجے میں 9سالہ ارم جھلس کر زخمی ہوگئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچی کا 50فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔