• news

مانانوالہ: دوسری شادی سے منع کرنے پر پھندا دیکر بیوی کو مار ڈالا

مانانوالہ (نامہ نگار) دوسری شادی سے منع کرنے پر پھندا دے کر بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب محلہ فیصل ٹاؤن کے رہائشی اشفاق نے اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو سوتے ہوئے آزار بند سے پھندہ دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ ساجدہ بی بی پانچ بچوں کی ماں تھی۔ ملزم جائے واردات سے فرار ہو گیا بعدازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مقتولہ کے چچا عبدالغنی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ بھجوا دیا۔ ملزم اشفاق نے تھانہ مانانوالہ کی حوالات میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کی بیوی کا چال چلن درست نہ تھا، اس نے مشتعل ہو کر اسے قتل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن