• news

لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو پی ٹی آئی رہنما علیم خان کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ دو رُکنی بنچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ نیب عبدالعلیم خان کے خلاف غیر قانونی کارروائی کررہا ہے۔ حالانکہ سوسائٹی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فاضل عدالت نے عبوری حکم کے ذریعے کارروائی سے روکتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن