اترپردیش میں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ٹکٹوں سے محروم نہیں کیا، بی جے پی کا نیا پینترہ
الہ آباد (صباح نیوز) بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک بھر میں ہونے والی کڑی تنقید کے بعد پینترہ بدلتے ہوئے اترپردیش اسمبلی کے انتخابات میں مسلمانوں کو ٹکٹس سے محروم رکھنے کی تردید کردی ہے۔ پارٹی کے قومی سیکرٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ اور ترجمان شاہ نواز حسین نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو ٹکٹ سے محروم نہیں کیا گیا۔