• news

سوئی: کالعدم تنظیم کے کمانڈر لعل دین بگٹی نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

ڈیرہ بگٹی(آئی این پی) سوئی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے۔ اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز کمانڈر لعل دین بگٹی نے اپنے ہتھیار قبائلی رہنما میر عطاء اللہ کلپر بگٹی حساس اداروں اور ایف سی حکام کے حوالے کئے۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکے ہوئے تھے اور ہمیں ملک دشمنوں کی طرف سے ورغلایا گیا اب ہم قومی دھارے میں شامل ہوکر ہم بھی ملک قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرینگے اس موقع پرفوجی اورحساس اداروں کے افسروں اور قبائلی رہنما میر عطاء اللہ کلپر بگٹی نے کہاکہ ہم راہ راست آنے والے فراریوں کو دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن