پاکستان میں ہندو دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے‘ حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نوازسابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشتگردی کے کیمپوں کو ختم کرنے کی اپنی مہم کے وعدے کا احترام کریں۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میںسابق افغان صدر حامد کرزئی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ہندو دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے جہاں امریکیوں کو جانا چاہیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کواس جگہ جانا چاہیے۔