6 ماہ میں بیرونی اور حکومتی قرضوں کا حجم بڑھ گیا: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق پہلے 6 ماہ بیرونی قرضوں کا حجم 73 ارب ڈالر سے 74 ارب 64 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ حکومتی قرضہ 61 ارب 36 کروڑ ڈالر سے 62 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگیا۔