نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشا اور ان کی بیگم کی جانب سے غیرت کے نام پر ظلم کا شکار صبا قیصر کےلئے امداد
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے نمایاں ترین کاروباری سرکل نشاط گروپ کے بیگم و میاں محمد منشاءنے بیشتر ایوارڈ جیتنے والے فلم ہاﺅس، ایس او سی فلمز سے ہاتھ ملایا تاکہ صبا قیصر کی مدد کی جاسکے جو آسکر ایوارڈ جیتنے والی دستاویزی فلم ”اے گرل اِن دی ریور: دی پرائس آف فارگیونیس“ کا مرکزی کردار اور ”غیرت کے نام پر قتل“ کا شکار ہوئی ہے۔ بیگم و میاں منشاءنے صبا قیصر کی بحالی میں مدد کے سلسلے میں ایس او سی فلمز کے ساتھ کام کیا جسے اس کے والد اور چچا کی طرف سے ”غیرت کے نام پر قتل“ کا نشانہ بنانے کے بعد مجبور کیا گیاکہ وہ اپنا گھربار چھوڑ دے۔ بیگم ومیاں منشا نے صبا کے لیے گوجرانوالہ میں ایک نئے گھر کی تعمیر کے لیے معاشی طور پر ہر ممکنہ مدد کی۔