ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی، 51 فیصد امریکیوں نے کارکردگی مایوس کن قرار دیدی: گیلپ سروے
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ گیلپ سروے کے مطابق 51 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی مایوس کن قرار دیدی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کی مقبولیت کم ہونے میں 150 دن لگے تھے، اس طرح صدر ٹرمپ نے سابق صدر کا ریکارڈ ایک ہفتے میں توڑ دیا۔