بھارت کو دھچکا، ٹرمپ کے ترجمان نے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے بھارت کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت پر امریکی حمایت کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب ٹرمپ کے ترجمان سین سپائسر سے ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کیا موقف ہوگا اس پر سین سپائسر نے اس کا جواب ہوا میں اڑا دیا اور غصے سے کہاکہ میں بھارت کی سلامتی کونسل میں نشست سے متعلق مزید کوئی سوال نہیں لوں گا۔