• news

یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں20 روپے کلو تک سستی‘ مشروبات5روپے مہنگے

لاہور+ اسلام آباد (خبر نگار + ایجنسیاں) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں بیس روپے فی کلو تک کمی اور مشروبات کی قیمتوں میں پانچ روپے تک اضافہ کر دیا۔ 20روپے کمی کے بعد دال مسور کی قیمت 110 روپے فی کلو۔ 12روپے کمی کے بعد دال ماش 198 روپے فی کلو، 2روپے کمی کے بعد دال مونگ کی قیمت 108روپے فی کلو ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے کہا ہے کہ اشیاء خورد نوش کے پر چون ریٹس مندرجہ ذیل مقرر کئے گئے۔ نئے چاول باسمتی سپر کے ریٹس 95،پرانے چاول باسمتی سپرکے 105، نئے چاول باسمتی (386)کے 32، دال چنا باریک کے 115، دال چناسپیشل کے 124، مسور دال موٹی کے 95، مسور دال باریک کے 140، دھلی ہوئی ماش دال کے 160، بغیر دھلی ہوئی ماش دال کے 145، دھلی ہوئی مونگ دال کے 95، بغیر دھلی ہوئی مونگ دال کے 105، کالا چنا موٹا 105، کالا چنا باریک 105، سفید چنا موٹا 146، سرخ مرچ 195، بیسن 125، سفید چینی 65، دودھ 70، دہی 85، مٹن 700، بیف 325 اور روٹی کے 6 روپے، نان 10 روپے اور خمیری روٹی کے 8 روپے ریٹس مقرر کئے گئے دال چنا باریک 40 روپے، دال چنا سپیشل 38 روپے، مسور دال موٹی 20 روپے، دھلی ہوئی ماش دال 20 روپے، بغیر دھلی ہوئی ما ش دال 15 روپے، دھلی مونگ کی دال 15 روپے، غیر دھلی مونگ دال 11 روپے، کالا چنا موٹالوکل 45 روپے، کالا چنا باریک لوکل 35 روپے، سفید چنا 6 روپے، بیسن 35 روپے، سرخ مرچ میں 15 روپے فی کلو کے حساب سے کمی کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن