• news

سول سیکرٹریٹ ملازمین کیلئے 3 سے 7 ہزار روپے ماہانہ یوٹیلیٹی الائونس کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا8کو 3 ہزار، گریڈ 9تا 14کو 4 ہزار گریڈ پندرہ کو 5 ہزار جبکہ گریڈ 16 اور 17 کے اسسٹنٹ اور سٹینوگرافر کو 7 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ اس کے علاوہ سیکرٹریٹ الاوئنس جو 2008ء سے 20 فیصد مل رہا تھا کو ڈی فریز کر کے 2008ء کے سکیلوںکے مطابق 50فیصد کر کے اس کا بھی نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی یہ دونوں مالی مراعات کو یکجا کر کے مجموعی طور پر گریڈ ایک تا 8 تک کے ملازمین کو 4سے 5 ہزار روپے ماہانہ گریڈ 9سے 14تک 6 سے 8 ہزار گریڈ 15سے17تک 9سے 13ہزار روپے تک ماہانہ اضافہ متوقع ہے۔ سول سیکرٹریٹ ڈرائیور اور ڈی آر ایسوسی ایشن کے عہدے داروں صاحب خان صدر اور پرویز اختر اعوان نے چیف سیکرٹری اور حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن