• news

ملتان : خاتون ٹیچر کو زندہ جلانے کے الزام میں شوہر گرفتار، تحقیقاتی ٹیم تشکیل

لاہور/ملتان (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میںخاتون سکول ٹیچر کو جلائے جانے کا نوٹس لے لیا۔آر پی او ملتان اعظم تیموری سے رپورٹ طلب کرلی۔دوسری طرف پولیس نے خاتون کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا۔ ملتان کے تھانہ مخدوم رشید میں ہولناک واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک سکول ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور چارپائی کے ساتھ باندھ کر آگ لگا دی۔ خاتون کے جسم کا 95 فیصد حصہ جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او ملتان اعظم تیموری سے رپورٹ طلب کر لی جس پر اعظم تیموری نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ پولیس نے خاتون کے شوہر اقبال کو حراست میں لے لیا۔ خاتون کے شوہر اقبال نے پروین سے دس سال قبل دوسری شادی کی تھی۔ اقبال نے الزام لگایا ہے پروین کو سوتیلے بچوں نے قتل کیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن