پانامہ کیس پر دانیال عزیز، طلال چودھری کے بیانات ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پانامہ لیکس کیس پر لیگی رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چودھری کی طرف سے دئیے گئے بیانات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دئیے گئے۔ درخواست گزار امان اللہ نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لیگی رہنما دانیال عزیز اور طلال چودھری پانامہ لیکس کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود کیس کے حوالے سے غیر قانونی اور غیر مہذب بیانات دے رہے ہیں۔ عدالت میں زیر سماعت کسی بھی کیس پر بیان بازی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے استدعا کی کہ فاضل عدالت پانامہ کیس کی میڈیا کوریج روکنے کا حکم دے اور لیگی رہنماؤں دانیال عزیز اور طلال چودھری کو کیس کے حوالے سے بیانات دینے سے روکنے کا حکم دے۔