وزیراعلیٰ کا اردو، انگریزی میں شعلہ بیان خطاب، مخالفین کی خوب خبر لی: جھلکیاں
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال آمد کے فوراً بعد 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار پر خوشی کا اظہار کیا٭ وزیراعلیٰ سیڑھیاں چڑھ کر چار منزل اوپر کنٹرول روم تک گئے۔٭وزیراعلیٰ نے ٹرین سے کوئلہ اتارنے کے عمل کا مشاہدہ کیا اور تالیاں بجا کر پاکستان ریلویز کے افسروں اور عملے کو مبارکباد دی۔ ٭وزیراعلیٰ نے آغاز انگریزی میں کیا تاہم زیادہ تر خطاب اردو میں کیا اور شعلہ بیانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالفین کی خوب خبر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا فضائی جائزہ بھی لیا جبکہ منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔