پاکستان میں معاشی استحکام کے متوسط طبقہ کو ثمرات ملنا شروع ہوگئے: امریکی جریدہ
نیویارک (آئی این پی) امریکہ کے م¶قر اقتصادی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقے کو معاشی استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں قوتِ خرید بڑھی اور غربت میں کمی آرہی ہے، ملک میں دہشت گردی ختم ہورہی ہے اور جمہوریت کو استحکام ملا ہے، امن و امان اور معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔ گزشتہ تین سال میں دہشت گردی کے واقعات میں دو تہائی کمی آئی ہے۔ اقتصادی ترقی گزشتہ 8 سال کی بلند ترین شرح پر ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور صارفین کی بہترین منڈی ہے۔ 2013ءکے انتخابات جیتنے والی مسلم لیگ (ن) متوسط طبقے کی جماعت ہے۔ اقتصادی جریدے نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اپنے مضمون میں کہا ہے کہ ڈچ ڈیری کمپنی نے پاکستان میں 461 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، سی ای او نیسلے کے مطابق پاکستان اقتصادی سرگرمیوںکی انتہا پر پہنچنے والا ہے۔ گذشتہ پانچ سالوں میں نیسلے کی فروخت دوگنا ہوگئی ہے۔ نیسلے مصنوعات کی پاکستان میں فروخت ایک ارب ڈالر ہے۔ آفتاب ایسوسی ایٹس کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں 38 فیصد افراد کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔ تحقیق کے مطابق پاکستان کا متوسط طبقہ جرمنی اور ترکی کی مجموعی آبادی کے برابر ہے۔ سی ای او ڈیری کمپنی کے مطابق لوگوں کی قوتِ خرید بڑھ رہی ہے اور متوسط طبقہ بہتر ہورہا ہے۔ شنگھائی الیکٹرک کراچی الیکٹرک کمپنیمیں 1.8ارب ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہے، ترکی کی گھریلو الیکٹرک مصنوعات بنانے والی کمپنی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ترکش الیکٹرک نے ڈاﺅلینس میں 258 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سربراہ ترک کمپنی کے مطابق پاکستان میں متوسط طبقہ اور ورکنگ کلاس خوشحال ہورہی ہے ، فرانس کی کاریں بنانے والی کمپنی بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ چین بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سال 46فیصد بہتری آئی اور یہ رجحان جاری ہے۔ پاکستان میں موٹر سائیکل کی سالانہ فروخت 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، 2000ءمیں موٹرسائیکل کی سالانہ فروخت 95 ہزار تھی ، پاکستان تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور صارفین کی بہترین منڈی ہے جو کمپنیاں پہلے پاکستان کی طرف متوجہ نہیں تھیں اب وہ بھی متوجہ ہو رہی ہیں۔
امریکی جریدہ