مجید نظامی ملک کی عظیم شخصیت تھے: گورنر رفیق رجوانہ
راولپنڈی(خالد قریشی سے) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے روزنامہ نوائے وقت کے سابق مدیر اعلیٰ جناب مجید نظامی مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی راولپنڈی میں اعلیٰ حضرت پیر مہر علی شاہ چیئر کے قیام کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس پروقار تقریب کی صدارت سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر غلام معین الحق گیلانی نے کی۔ رفیق رجوانہ نے کہا کہ مجید نظامی ملک کی عظیم شخصیت تھے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو تحریک پاکستان سے روشناس کرانے کیلئے عظیم کام کیا اور اس مقصد کیلئے لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ جیسا ادارہ بنایا۔ اس میں تحریک پاکستان میں حصہ لینے والوں کو عزت دی جاتی ہے۔ ان کے بعد بھی یہ ادارہ محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اب بھی یہاں سمر کیمپ لگاکر بچے بچیوں کو تحریک پاکستان سے روشناس کرایا جاتا ہے۔
رجوانہ