• news

گوجرانوالہ: لڑکی ،لڑکے نے ٹرین کے سامنے آکر زندگی کا خاتمہ کرلیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ٹرین کے سامنے آکر لڑکی، لڑکے نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کچی پمپ والی کے قریب لڑکی اور لڑکے نے ٹرین کے سامنے آکر خودکشی کر لی۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے دونوں نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت مہوش کے نام سے ہو گئی ہے جس کی ڈھائی سال قبل رکشہ ڈرائیور اشرف کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔ تاہم لڑکے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی جس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ دونوں کی عمریں 20 اور 22 سال کے درمیان ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں ٹرین کی پٹڑی پر چل رہے تھے کہ ٹرین آ گئی۔ دونوں کو آوازیں دی گئیں اور ٹرین نے ہارن بھی بجائے لیکن وہ دونوں پٹڑی سے الگ نہ ہوئے اور نیچے آ کر خود کشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن