• news

جیکب آباد کی 10 سالہ بچی کوئٹہ سے بازیاب دہشت گردوں نے خودکش حملے کا کہا تھا: صائمہ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) جیکب آباد کی رہائشی 10 سالہ بچی کو سریاب کوئٹہ کے علاقے شاہکوٹ سے بازیاب کروا لیا گیا۔ 10 سالہ صائمہ کو نامعلوم دہشتگردوں نے کوئٹہ سے اغوا کیا تھا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بچی کو تخریب کاری کے غرض سے اغوا کیا تھا۔ بچی نے ایف سی کو بتایا کہ مجھے جیکب آباد سے اغوا کیا گیا۔ والد کا نام قدرت اللہ ہے اغوا کار مجھ سے بم دھماکہ کرانا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں نے مجھے خودکش حملہ کرنے کا کہا تھا۔ دہشتگردوں نے مجھے کہا تھا کہ جہاں پولیس کی زیادہ نفری ہو وہاں جا کر بٹن دبا دینا۔ اغوا کاروں نے بہت پیسے دینے کا کہا۔ بچی نے ایف سی کو بتایا کہ مجھے جیکب آباد سے اغوا کیا گیا۔ والد کا نام قدرت اللہ ہے، اغوا کار مجھ سے بم دھماکہ کرانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں نے مجھے خودکش حملہ کرنے کا کہا تھا۔ دہشت گردوں نے مجھے کہا تھا کہ جہاں پولیس کی زیادہ نفری ہو وہاں جاکر بٹن دبا دینا، اغوا کاروں نے مجھے بہت زیادہ پیسے دینے کا بھی کہا۔

ای پیپر-دی نیشن