• news

پشاور ہائی کورٹ کا نیپرا کی خود مختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناعی، وفاق سے جواب طلب

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے نیپرا کی خودمختاری ختم کرنے کے حکومتی فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاق سے 15 دن میں جواب طلب کر لیا، حکومتی فیصلے کے خلاف سینیٹر نعمان وزیر کے کیس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ نے کی، عدالت نے نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کے ماتحت لانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا اور وفاق سے 15 دن میں جواب طلب کر لیا، سینیٹر نعمان وزیر نے نیپرا کی خود مختاری ختم کرنے کے وفاق کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن