• news

اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کیلئے مزید 3000 مکان تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل نے مغربی کنارے میں فلسطینی علاقے میں یہودیوں کے لیے مزید 3000 مکان تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے 2 ہفتے بعد یہ اپنی نوعیت کا چوتھا اعلان ہے۔ وزیر دفاع لیبر مین اور وزیراعظم نیتن یاہو نے تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ گھر جیودا سماریہ علاقے میں بنیں گے جن پر اسرائیل نے 1967ء میں قبضہ کر لیا تھا۔ گذشتہ جمعرات کو مشرقی بیت المقدس میں 153 رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کی حتمی منظوری دی تھی۔ اوباما انتظامیہ کے دور میں اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا تھا۔ ٹرمپ نے اسرائیل کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ادھر اسرائیلی عدالت نے مغربی کنارے میں فلسطینی زمین پر بنے متعدد گھروں کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔ پولیس نے یہودی آبادکاروں کو نکالنا شروع کر دیا ہے۔ آباد کاروں نے پولیس پر پتھرائو کیا اور احتجاج کے دوران ٹائر نذر آتش کیے۔

ای پیپر-دی نیشن