شکیل آفریدی کے خاندان کے شناختی کارڈ نہیں بنائے جا رہے: بھائی کا دعویٰ
پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں مبینہ طور پر امریکہ کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اور نادرا نے ان کے بچوں کے شناختی کارڈ اور پولیٹکل انتظامیہ نے ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اس سال مئی کے مہینے میں جیل میں چھ سال مکمل ہو جائیں گے اور اس عرصے میں وزارت داخلہ نے شکیل آفریدی کا نام ای سی ایل کی فہرست میں بھی ڈال دیا ہے۔