اقتصادی راہداری منصوبے سے 7لاکھ سے زائد افراد کو روز گار ملے گا
اسلام آباد ( آن لائن ) پلاننگ کمشن کے ڈیویلپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن کے ممبر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے 7لاکھ سے زائد افراد کو روز گار ملے گا۔ ایک انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے صرف سڑکیں ہی نہیں بنیں گی بلکہ یہ منصوبہ ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے جامع پراجیکٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت 35بلین امریکی ڈالر مالیت کے انرجی پراجیکٹ لگائے جا رہے ہیں جس سے ملک میں بجلی کی کمی ختم ہو جائے گی۔زبیر اقبال نے کہا گوادر میں گہری بندر گا ہ،انٹر نیشنل ائیر پور ٹ اور انڈسٹریل زون کی تعمیر اس پراجیکٹ کا ہال مارک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو بڑے بین الاقوامی شہر کی طرز پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے کے تمام ممالک کو اس گیم چینجر پراجیکٹ کا حصہ بنا نا چاہتے لیکن جو ملک اس منصوبے کے خلاف ہیں انہیں دعوت نہیں دی جا ئے گی۔