• news

سالانہ گوشوارے جمع کرانے پر رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ کی ر کنیت بحال

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے سندھ اسمبلی کے رکن مکیش کمار چاولہ کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے رکن مکیش کمار چاولہ نے اپنے اثاثہ جات کے سالانہ گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں جس پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے تاہم 16 اراکین سندھ اسمبلی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن