• news

سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، آئی جی ڈی جی رینجرز سندھ سے رپورٹ طلب

کراچی(آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرزسندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں محمد زبیر اور دیگر لاپتہ افرادکے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ محمد زبیر اوردیگر لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کردہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد زبیر اور دیگر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا لیکن ان کا تاحال پتہ نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن