• news

لاڑکانہ ،سیشن کورٹ میں سماعت کے بعد واپس جانے والے 3افراد قتل

لاڑکانہ(صباح نیوز)لاڑکانہ میں سیشن کورٹ سے قتل کے مقدمہ کی سماعت کے بعد واپس جانے والے 3افرادنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو لاڑکانہ میں بنگل ڈیرو بائی پاس کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں سیشن کورٹ سے قتل کے مقدمہ کی سماعت کے بعد واپس جانے والے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فیض محمد،سچل اور محمد بخش لولائی شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن