کویت نے پاکستانیوں کے ویزا پر پابندی نہیں لگائی: پاکستانی سفیر
کویت سٹی (نوائے وقت رپورٹ) کویت نے پاکستان پر کوئی ویزا پابندی نہیں لگائی۔ کویت میں پاکستانی سفیر غلام دستگیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پابندی سے متعلق چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔ اس سے قبل 2011ء میں بھی اسی قسم کی خبر سامنے آئی تھی۔ کویت نے پاکستان پر 2011ء میں بعض ویزہ شرائط عائد کی تھیں۔